رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھایا جائیگا یا نہیں؟

اسلام آباد ( پی این آئی ) شہریوں کی جانب سے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہوتا ہے، نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے ذریعے ایف بی آر نے نان فائلرز سے 20 ارب روپے جمع کرنے کا پلان تیار کیا، ایف بی آر حکام نے ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلق ہدایت آئی ایم ایف کو بھجوا دی ہیں لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی، شہباز شریف بجٹ 2024/25ء سے قبل آئی ایم ایف حکام سے ٹیکس تجاویز پر بات کریں گے۔

دوسری طرف عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات ناگزیر قرار دے دیئے، پاکستان سے مذاکرات کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ نے اعلامیہ جاری کردیا، جس میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی باضابطہ درخواست کی، جس پر آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتہن پورٹرکی زیرصدارت وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، دورے کے دوران پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے 13 سے 23 مئی تک طویل مذاکرات کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close