لاہور(پی این آئی)شیخ رشید نے بھی رہائی کی اپیل کر دی….عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی رہائی کی اپیل ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید پڑھی لکھی خواتین ہیں۔انہوں نے کہا کہ جون اہم مہینہ ہے اگلے 45 دن بھی اہم ہیں، ملک میں اب سیاسی فیصلے ہوں گے لوگ تنگ ہیں، سرمایہ کار ملک سے باہر جا رہے ہیں تو بیرون ملک سے کون سرمایہ کار آئے گا، ملک کو تباہی سے بچایا جائے ملک تباہی کے کنارے کھڑا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدالتیں چھوٹی پڑ گئی ہیں بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں، اس گرمی میں 500 لوگوں کی پیشی ہوتی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 80 سے 90 فیصد لوگ بے گناہ قید ہیں، درخواست ہے اس عید پر عام معافی دی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے لیکن ایسے کیا پیغام جا رہا ہے۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور دیگر پر آزادی مارچ پر تھانہ آئی نائن میں درج کیس کی سماعت سول جج ملک محمد عمران کی عدم دستیابی کے باعث 10 جون تک ملتوی کر دی گئی۔شیخ رشید احمد اور علی نواز اعوان وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں