لاہور(پی این آئی) ماہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش کا وقت اور تاریخ بتا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ماہ ذیقعدہ کا اختتام قریب آنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے عید الاضحٰی کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں حج بیت اللہ کی تیاریاں بھی عروج پر پہنچ چکی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ عید الاضحٰی کس تاریخ کو ہو گی۔پاکستان میں عید الاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے، جبکہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش کی تاریخ اور وقت بھی بتا دیے گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونس نے پاکستان میں عیدالاضحٰی 17 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قوی امکان ہے کہ پاکستان میں ماہ ذیقعدہ کا اختتام 29 ایام کے بعد ہو گا، یوں ملک میں عید الاضحٰی 17 جون کو ہو سکتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 6 جون کی شام کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 38 منٹ پر ہو گی۔ یوں 7 جون بروز جمعہ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے ہونے کے باعث چاند نظر آئے گا۔ محکمہ موسمیات نے بھی ذی الحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کر رکھا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بھی عیدالاضحٰی 17 جون کو ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب کر لیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون بروز جمعہ کو محکمہ موسمیات کراچی دفتر میں ہو گا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں سپارکو، مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں عید الاضحٰی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں