جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر کہتے ہیں کہ سندھ حکومت اپنا طرز عمل نہیں بدلتی تو آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، اور دھرنا دیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ہم انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، شہر کے حالات نہ بدلے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ اور دھرنا ہوگا۔امیر جماعت اسلامی کراچی بولے کہ ہم نے پہلے بھی حق دو کراچی تحریک چلائی ہے۔ آئندہ بھی کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close