حکومت مدت پوری نہیں کرپائے گی،فواد چوہدری کا بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتی انتخابات میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے جیتنے کا بہت دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ مودی کی نئی حکومت مدت پوری نہیں کرپائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اپنا اتنا رولا پڑا ہوا ہے کہ ہندوستان کے الیکشنز یہاں دکھائے ہی نہیں گئے، لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہاں کیا ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تو حد ہی ہوگئی تھی، اتنی دھاندلی ہندوستان میں تو نہیں ہوسکتی تھی، لیکن اس بار وہاں نریندرا مودی نے آمرانہ انداز میں الیکشن کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت کے جیتنے کا دکھ ہوا، وہ اہل نہیں تھیں، ان کا پہلی بار تھا شاید اس وجہ سے لوگوں نے انہیں ووٹ دئے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں نسو سوا سو سیٹھ ہیں جنہوں نے تمام وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے، اسی طرح ہندوستان میں بھی سیٹھوں کا ایک طبقہ ہے جس سارے وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close