صنم جاوید کورات گئے کہاں منتقل کردیا گیا؟

گوجرانوالہ (پی این آئی)تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو سرگودھا سے گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔

صنم جاوید کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف صنم جاوید کو کل اے ٹی سی میں پیش کیا جائے گا، انہیں 9 مئی کے مقدمےمیں گرفتار کیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے رہائی کے بعد باہر نکلتے ہی گرفتار کیا گیا۔گرفتاری کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم جاوید کا کہنا تھا کہ کیا فرق پڑتا ہے، گوجرانوالہ ہو، فیصل آباد یا پشاور ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close