اسلام آباد(پی این آئی) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان سے جمیعت علماء اسلام پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی راہنما شجاع الملک کی سربراہی میں وفد کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان سے ملاقات ہوئی، جس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی شریک ہوئے ۔ ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین سیاسی اتحاد اور مل کر تحریک تحفظ آئین چلانے کا اعادہ کیا گیا ۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کا اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے باہمی مشاورت سے سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق کیا ۔ عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کے سیاسی موقف کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم نے مل کر اس ملک میں آئین کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔
جمیعت اور تحریک انصاف کی آئین اور قانون کی پاسداری کے لیے سوچ مشترک ہے۔ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات آج بھی درج کیے جارہے ہیں۔ ہمارے لیڈر کے خلاف 200 سے زائد جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔ تمام من گھڑت اور جھوٹے پروپیگنڈے کے باجود تحریک انصاف نے 8 فروری کو تاریخی فتح حاصل کی۔ ہم نے مل کر اس ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں