پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات حسن رؤف کا متنازعہ ٹویٹ پر ایف آئی اے کے ایکشن پر کہنا ہے کہ کل خان صاحب کے پاس جارہا ہوں، سوشل میڈیا کو مینیج کرنے کیلئے پالیسی مرتب کریں گے۔

ایف آئی اے میں پیشی کے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے یہ مسئلہ حل ہو،کور کمیٹی میں جب ویڈیو دکھائی گئی تو مجھ سمیت کئی لوگوں نے کہا کہ کچھ حصے اس کے غیر ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی مواد سوشل میڈیا پر جاتا ہے اسے مشاورت کے بعد فلٹر ہونا چاہئیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close