اسلام آباد (پی این آئی) وزیر مملکت برائے خزانہ محصولات اور بجلی علی پرویز ملک کا کہنا ہے حکومت پاکستان متبادل انرجی کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی،پالیسی میں تبدیلی مشاورت سے کی جائے گی۔شمسی توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جا رہا ہے،سولر سسٹم پر ٹیکس لگانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی،پاکستانی معیشت کو مشکل سے نکالنے اور متبادل توانائی کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔منفی سیاست کرنے والوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں