عمران خان کو کیا ڈیل آفر ہوئی؟سابق صدر عارف علوی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو ڈیل کی آفر کی گئی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔

اپنے حالیہ بیان میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کی آفر کی گئی لیکن انہوں نے مسترد کردی۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ ڈیل کی آفر کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں کسی صورت ملک سے باہر نہیں جاؤنگا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنے پر لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو نشستیں دینے کا عجیب قانون بنا دیا جسے چاہا اسے نشستیں تھما دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیا فیصلے ہوئے ، ایسے فیصلوں پر شرم آنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close