اسلام آباد (پی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمٰن سے متعلق پوسٹ کا کیس،چیئرمین بیرسٹر پی ٹی آئی گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کے خلاف ایف آئی اے کو تادیبی کاروائی سے روک دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں ، ایف آئی اے دونوں کو نا ہراساں کرے نا تادیبی کارروائی کرے ۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ایف آئی اے طلبی نوٹسز کے خلاف تحریری حکم جاری کر دیا،ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے 25 جون تک جواب طلب کرلیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں