لاہور(پی این آئی)غلطی کی ہو تو معافی بھی مانگوں۔۔۔۔سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ عدالت کا جو فیصلہ ہو گا قبول کروں گا، میں نے کوئی غلطی کی ہو تو معافی مانگوں گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اور ان کے بینچ کی ہمیشہ عزت کی ہے۔سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ عدالت نے مصطفیٰ کمال کا کیس تفصیل سے سنا ہے، ہمارا کیس ابھی سنا نہیں، باری آئے گی تو ہی بتا سکتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ عدالت اور ججز کی عزت کرتا ہوں، انصاف کا نظام ٹھیک ہو گیا تو پاکستان ترقی کرے گا۔
فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ٹرولنگ کی، مولانا صاحب اور وزیر ِاعظم نے بھی بات کی، عدلیہ کے وقار اور عزت کو 140 ویں نمبر سے 1 نمبر پر دیکھنا چاہتا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ عدلیہ 140 ویں نمبر سے 1 نمبر پر آئے، عدلیہ کا احترام ہے اس لیے عدالت میں پیش ہو رہا ہوں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں