اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان عدالت میں آن لائن پیش ہوں گے؟ تاریخ سامنے آ گئی۔۔۔تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کل سپریم کورٹ میں نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی آن لائن پیش ہوں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کہا، ابھی تک اجازت نہیں دی گئی، کل بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج ایف آئی اے نوٹس پر مجھے، عمر ایوب اور رؤف حسن کو انکوائری کیلئے طلب کیا گیا تھا، میں ایف آئی اے میں پیش ہوگیا،
ایک گھنٹہ ایف آئی اے کے سوالات کے جوابات دیے۔انہوں نے کہا کہ رؤف حسن سے بھی تفتیش کی گئی ہے جبکہ عمر ایوب کی جانب سے بذریعہ وکیل تحریری جواب دیا گیا، ایف آئی اے نے دوبارہ بلایا تو آئیں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونا چاہیے، بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں