اسلام آباد(پی این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریوبیو (ایف بی آر) نے قومی خزانے کو ٹیکس فراڈ سے اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث نیٹ ورک حیدرآباد اور کراچی سے پکڑا گیا۔ ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹوریٹس جنرل آئی اینڈ آئی اور آئی آر حیدر آباد اور کراچی نے کی۔حکام کے مطابق ایک کمپنی پر 10 ارب جبکہ دوسری پر 11 ارب 69 کروڑ روپے ٹیکس فراڈ کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں