تاجر دوست ایپ میں کتنے ہزار تاجروں نے رجسٹریشن کروالی ؟ تفصیلات آگئیں

اسلا م آباد(پی این آئی)ایف بی آر کی تاجر دوست ایپ میں3جون تک 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی، لاہور سے سب سے زیادہ 7 ہزار 297 تاجروں کی ایپ میں رجسٹریشن ہوئی ،ملک کے 6 بڑے شہروں سے رجسٹرڈ ہونے والے تاجروں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 470 ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق اسلام آباد سے 2 ہزار 153 اور پشاور سے 2 ہزار 37جبکہ کراچی سے 5 ہزار 599 اور راولپنڈی سے 3 ہزار 67 اورکوئٹہ سے ایک ہزار 317 جبکہ دیگر شہروں سے 2 ہزار 27تاجر اب تک تاجر دوست سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ایف بی آر حکام کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک 18 ہزار سے زائد تاجر فائلرز بن چکے ہیں۔تاجر دوست ایپ کے ذریعے 14 ہزار 472 افراد فائلرز بنائے گئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ٹیکس قوانین میں ترامیم کا جائزہ لینا شروع کردیا تھا۔

آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں کو نوٹس بھجوانے کی تجاویززیر غورآئی تھی۔ تاجر دوست ایپ سے رجسٹرڈ نہ ہونے پر 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کے تحت کارروائی کی جائیگی۔حکومت نے تاجر دوست ایپ کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں پر جرمانے اور سزاؤں کی تجاویز پر غور شروع کر دیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close