اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد حقیقی سیاسی جماعت تھی، شہباز شریف حکومت نہیں چلا پارہے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں، ہماری جماعت میں دیانتدار اور باصلاحیت لوگ شامل ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت یافتہ جماعتیں ہی اقتدار میں آتی ہیں لیکن ہم اقتدار چھوڑ کر یہاں آئے ہیں، جب حکومت کے پاس صلاحیت نہیں ہوتی تو اسٹیبلشمنٹ کو موقع ملتا ہے اور وہ اپنی جگہ بنا لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی ذاتی نہیں، مقصد اقتدار کا حصول ہے، جب عدلیہ سیاست میں حصہ لے تو ملک کو بہت نقصان پہنچتا ہے، ہم سب کو اپنی کرسیاں چھوڑ کر ملک کی بات کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے کوئی ناراضی نہیں ہے، میرا 35 سال کا تعلق ہے اور میں جماعت کے سینئر ترین لوگوں میں شمار تھا، اب میں اس سیاست سے اتفاق نہیں کرتا جس کا چنائو اس وقت مسلم لیگ (ن) نے کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں