عدت نکاح کیس،عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست منظور کر لی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی عدت نکاح کیس کی جلد سماعت اور سزا معطلی کی درخواست پر 7 جون کو دلائل طلب کرلیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے مقدمے کی سماعت کی.

دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے موقف اپنایا کہ عدت نکاح کیس میں فروری سے دلائل دے رہے ہیں، بشری بی بی بیمار بھی ہیں، اس پر جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ عدت میں نکاح کیس کی فائل کل مارک ہوئی 5 مرتبہ کیس کال کیا، کوئی پیش نہیں ہوا، اس لیے عدت میں نکاح کیس میں 25 جون کی تاریخ مقرر کر دی بشری بی بی کی جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیتے ہیں.

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عید بھی آرہی ہے بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کو سنا جائے اس پر جج نے دریافت کیا کہ آپ عید سے پہلے دلائل دینا چاہتے ہیں یا عید کے بعد؟بعد ازاں عدالت نے بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر 7 جون کو دلائل طلب کر لیے واضح رہے کہ آج ہی بشریٰ بی بی نے عدت نکاح کیس میں سزا معطل کرنے اور جلد سماعت کرنے کی درخواست وکیل سلمان صفدر کے توسط سے دائر کی تھی.

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی تھی واضح رہے کہ 29 مئی کو کیس کی سماعت کے دوران سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں