وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور ادارہ ختم کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)کرپشن کے دیمک نے ایک اور ادارے کو چاٹ لیا۔ وزیراعظم نے پی ڈبلیو ڈی یعنی پاکستان پبلک ورکس کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ بدعنوانی، نالائقی اور نااہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستان پبلک ورکس محکمے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پی ڈبلیو ڈی ختم کرنا سسٹم کو اندر سے کھوکھلا کرنے والوں کے خلاف اہم قدم ہے۔ ایمان دار، دیانت دار اور اہل بیوروکریسی بنانے کے لیے پرعزم ہوں۔ ایسی بیوروکریسی عوام کو بہترین خدمات اور گورننس کا معیار بہتر بنائے گی۔واضح رہے کہ پی ڈبلیو ڈی 1854 میں لارڈ ڈلہوزی نے قائم کیا تھا۔ اسے برصغیر پاک و ہند میں انفرااسٹرکچر اور تعمیراتی کاموں کے وسیع پیمانے پر کام کرنے کا کریڈٹ حاصل تھا۔ آزادی کے بعد اس کا نام بدل کر پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ رکھ دیا گیا۔ یہ ہاؤسنگ اینڈ ورکس منسٹری سے منسلک محکمہ تھا۔ محکمہ نے کے وفاقی حکومت کی عمارت اور بنیادی ڈھانچے کے کاموں کو انجام دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں