گرفتار شاعر احمد فرہاد کی درخواستِ ضمانت مسترد

مظفر آباد(پی این آئی)مظفر آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے گرفتار شاعر احمد فرہاد کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی، عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے احمد فرہاد کی درخواستِ ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔شاعر احمد فرہاد کی درخواست پر بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ مظفر آباد کی انسداد دہشگردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی جس میں عدالت نے بحث مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیاتھا۔ملزم کی سوشل میڈیا آئی ڈی سے اشتعال انگیزاور اداروں کے خلاف نفرت انگیز پوسٹیں شیئر کی گئیں تھیں۔قبل ازیںمظفرآباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سلو پوائزن کے شبے کی درخواست پر شاعر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم دیاتھا۔وکیل نے عدالت میں مو¿قف اپنایا تھاکہ احمد فرہاد سے ملاقات ہوئی مگر ان کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

مظفرآباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں احمد فرہاد کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ان کی اہلیہ نے موجودہ وکیل کو تبدیل کرنے کی استدعا کی تھی۔احمد فرہاد کی اہلیہ نے درخواست میں موقف اپنایا تھاکہ سینئر قانون دان سردارکے ڈی خان اور محمود بیگ کو شوہر کا وکیل مقرر کیا جائے، عدالت نے وکیل تبدیلی کی درخواست کو قبول کر لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close