مون سون بارشیں، ملک میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون کے دوران شدید بارشیں ہونگی جس کے باعث ملک بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 40 سے 60 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں، معمول سے زائد بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا بھی ڈر ہے۔این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ شمالی پنجاب، جنوبی سندھ اور بلوچستان کے علاقے معمول سے زیادہ بارشوں کے باعث متاثر ہونے کاامکان ہے، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گلیشئرز پگھلنے کی بھی توقع ہے، جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلاب کی صورت میں دریاؤں میں طغیانی نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close