عمران خان جیل سے باہر آئیں گے یا نہیں؟ حامد میر کا تجزیہ

کراچی ( پی این آئی )سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے عدت میں نکاح کیس میں بھی عمران خان بری ہوگئے تو القادر ٹرسٹ کیس میں پھنس جائیں گے، عمران خان کا فی الحال باہرآنا مشکل نظر آتا ہے، عمران خان کیخلاف نئے کیس بنانے کی بھی تیاریا ں کی جارہی ہیں، عمران خان خود ابھی رہا ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں، عمران خان جو بھی کریں گے جیل سے بیٹھ کرکریں گے۔

حامد میر نے کہا یہ حکومت کو ثابت کرنا تھا کہ عمران خان نے جلسے میں جو کاغذ لہرایا وہ سائفر تھا، عمران خان کو سزا دلوانے کیلئے عدالت میں سائفر پیش نہ کرنا حکومت کی کمزوری ہے ،سیاست میں عمران خان جیت گئے اور حکومت ہار گئی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے بھی شرکت کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close