اسلام آباد(پی این آئی)سائفر کیس میں بریت کا فیصلہ آنے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کی رہائی کیلئے ہر حد تک جائیں گی۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں رانی خانم اور عظمیٰ خان نے کہا کہ سب کی محنت کام آئی، اپنے بھائی کی رہائی کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔علیمہ خان نے کہا کہ مٹھائی تو پراسیکیوشن کے وکلاء کو دیں جنہوں نے مانا بانی پی ٹی آئی سچ بول رہا تھا، انہوں نے چند ماہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ہی رکھنا ہے، ابھی بانی پی ٹی آئی کے خلاف القادر کیس پک کر تیار ہو جائے گا۔رانی خانم نے کہا کہ سب کی محنت کام آئی، ججز کے دل میں اللّٰہ نے رحم ڈالا، جیل میں رہنے والوں کے مقابلے میں ہمارا کوئی صبر نہیں۔ع
لیمہ خان نے کہا کہ مشکل کوئی چیز نہیں ہوتی، ہم نے بڑے مقصد کیلئے ساتھ دینا تھا، ہم نے اس بڑے مقصد میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔عظمیٰ خان نے کہا کہ اپنے بھائی کی رہائی کیلئے ہرحد تک جائیں گے، اللّٰہ نے موقع دیا کہ ہمیں انصاف ملا، مایوسی نہیں تھی لیکن ایک تکلیف دہ سفر تھا، جب سزا سنائی تو معلوم ہی نہ تھا کہ کتنی سزا سنائی، دھکے کی ویڈیو دیکھتی ہوں تو کبھی سوچتی ہوں یہ کیسے کر سکتے ہیں، سب کو پتا ہے کہ کیسز میں کچھ نہیں، سائفر کی سزا ایک دن میں سنائی گئی، جب سزا سنائی تھی تو ہمیں سمجھ نہیں آئی تھی کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں