اسلام آباد ( پی این آئی) سیاسی رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکھر کا اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی کے الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد پر ردعمل سامنے آگیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے چنتخب تینوں ایم این ایز نے دوڑ لگا دی، ٹریبیونل کے سامنے اَپنے فارم 45 پیش کرنے کی بجائے الیکشن کمیشن پہنچ گئے، جہاں کہتے ہیں ٹریبیونل پر اعتماد نہیں اور کیس ٹرانسفر کیے جائیں، ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے آپ اپنے اِرد گِرد ایسا جال بُن رہے ہیں جس سے نکل نہیں پائیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، انجم عقیل اور خرم نواز نے الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد کا اظہارکیا ہے، اس حوالے سے تینوں ایم این ایز نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروائی، جس میں اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں کامیاب امیدواروں نے جسٹس طارق محمود جہانگیری پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے الیکشن ٹریبیونل تبدیل کرنے کی استدعا کی، جس کے لیے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس مقدمے میں درخواست دہندگان کے حق سے متعلق مقدمے کی سماعت متعصبانہ اور داؤ پر لگائی جا رہی ہے، ٹریبیونلز کی شفافیت اور غیر جانبدار ہونے پر اعتماد نہیں ہے، اس لیے الیکشن کمیشن ہمارے کیسز کسی دوسری عدالت میں منتقل کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں