قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں،سائفر کیس فیصلے پر حکومت کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)سائفر کیس میں عمران خان کی بریت پر وفاقی حکومت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

وفاقی حکومت کے ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا کہ عدالت سائفر کیس کو قومی سلامتی کے تناظر میں دیکھتی، عدالتوں سے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور شخصیت کیلئے نرم فیصلے آتے رہتے ہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سائفر کیس میں اپیل کا فیصلہ حکومت نے نہیں پراسیکیوشن نے کرنا ہے، سائفر ایک حقیقت تھی، نیشنل سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، نیشنل سیکیورٹی کے معاملے کو ان کیمرا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ حکومت کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں، افواج پاکستان اور حکومت قومی سلامتی کی حفاظت ہر قیمت پر کریں گے۔آج کے فیصلے کے بعد ایک پینڈورا باکس کھل گیا ہے، یہ بہت کلیئر کٹ کیس تھا، عدالتوں کو قومی سلامتی کا ادراک ہونا چاہیے، حکومت عدالتوں کے فیصلوں پر سرتسلیم خم کرتی ہے، ہم نے کسی پر تنقید نہیں کی، مخصوص سیاسی جماعت ججز پر گولہ باری کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں