سائفر کیس میں بریت کے بعد عمران خان کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ان کی سائفر کیس میں بریت کے فیصلے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں قانونی ٹیم کے ارکان خواجہ حارث، انتظار پنجوتھہ اور شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے ملاقات کی،ملاقات کے حوالے سے انتظارپنجوتھہ کا کہنا تھاکہ قانونی ٹیم کی ملاقات سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس کے سلسلے میں ہوئی اور انہیں سائفر کیس میں بریت کا بتایا۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تمام کیسز جھوٹے ہیں، تمام کیسز کا سامنا کروں گا اورسرخرو ہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں