اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر عائد انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز کی منظوری ملتوی کر دی۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے یہ تجویز آئی ایم ایف کے مطالبے پر دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق نئے بجٹ کے لیے ٹیکس تجاویز کے متعلق ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ بڑھانے کی تجویز کی توثیق نہیں کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف کے پاس واپس جانے اور ان سے یہ تجویز واپس لینے کی درخواست کرنے کی ہدایت کی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا تنخواہ دار طبقہ بینک ڈیپارٹرز، کنٹریکٹرز اور درآمدی ٹیکسوں کے بعد چوتھا سب سے بڑا ٹیکس دینے والا طبقہ ہے۔ مہنگائی میں مسلسل اضافے کے سبب اس طبقے کی قوت خرید میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس کے باوجود آئی ایم ایف نے تنخواہ دار اور غیرتنخواہ دار کاروباری افراد سے آئندہ مالی سال کے دوران مزید 600ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں