عمران خان کی جیل سے رہائی کیسے ممکن ہوگی؟ اعتزاز احسن نے بڑا مشورہ دیدیا

لاہور ( پی این آئی ) سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملنے کا مشورہ دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراز احسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی صدر آصف زرداری سے مل لیں، میرا خیال ہے صدر زرداری بانی پی ٹی آئی کیلئے بہت سارے دروازے کھول سکتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے لیےخود رکاوٹیں کھڑی کیں، انسان کو نرم مزاج ہونا چاہیے یہ نہیں کہ اِس سے بات نہیں کرنی اُس سے بات نہیں کرنی، یہ بانی پی ٹی آئی کو نقصان دے رہا ہے، بات ہر ایک سے کرو، مانو کسی کی بھی ناں، بانی پی ٹی آئی نے کافی سخت پالیسی بنالی ہے۔”جنگ ” کے مطابق اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ یہ جج پی ٹی آئی کے نہیں، یہ جج آزاد ہیں یا حکومت کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کا معاملہ یہ ہے کہ ہم نے چوروں سے نہیں ملنا، بانی پی ٹی آئی ڈٹا ہوا ہے، ان کے ہاتھوں نہیں ٹوٹتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close