عارف علوی کو سینئر پی ٹی آئی رہنما کی عیادت کی اجازت نہ ملی

لاہور(پی این آئی)عارف علوی کو سینئرپی ٹی آئی رہنما کی عیادت کی اجازت نہ ملی۔۔۔ سابق صدر مملکت اور پی ٹی آئی رہنما عارف علوی پارٹی رہنما محمود الرشید کی عیادت کے لیے سروسز اسپتال پہنچے مگر پولیس نے انہیں ملاقات کی اجازت نہ دی۔ سابق صدر عارف علوی میاں محمود الرشید سے ملاقات کے لیے پہنچے تو پولیس نے سابق صدر سے کہا کہ محمود الرشید جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں اور متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر ملاقات نہیں کرائی جاسکتی۔

اس موقع پرسابق صدر عارف علوی نے کہا کہ اخلاقی طورپر اجازت ہے، اگر آپ ملاقات کرادیں توشکریہ مگر پنجاب پولیس سےکوئی فیور نہیں لینی۔عارف علوی نے مزید کہا کہ محمود الرشید تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، پوری جماعت مشکل کی اس گھڑی میں ان کےساتھ ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close