تحریک انصاف اور مخصوص نشستوں کے حوالے سے بڑا دعویٰ

کراچی(پی این آئی) تحریک انصاف اور مخصوص نشستوں کے حوالے سے بڑا دعویٰ۔۔۔ سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے کہا ہے کہ تلخی بڑھی ہے مگر ذمہ دار پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ عدلیہ بھی ہے۔ شدت تو بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے سپریم کورٹ میں کیسز کی براہ راست سماعت والا فیصلہ انتہائی غیر منطقی اور بہت عجیب و غریب ہے ، عمران خان یا کوئی بھی قیدی اگر اسکو ویڈیو لنک پرعدالت میں بلا ہی لیا ہے ۔ کیا وجہ ہے کہ صرف ایک سیاستدان ہونے کی وجہ سے آپ نے اس کی براہ راست نشریات بند کردیں،

کیا اس ملک میں سیاست جرم ہے امکان ہے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں مل جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھی شرکت کی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close