لاہور(پی این آئی)آن لائن والاگروہ پکڑا گیا۔۔۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ آن لائن منشیات فروخت کرنے والا گروہ پہلی بار پکڑا گیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدیق کمیانہ نے کہا کہ منشیات کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے، دوران آپریشن بڑی مقدار میں منشیات قبضے میں لی گئی۔بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ آپریشن میں متعدد منشیات فروش گرفتار کیے گئے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 56 فیصد کمی ہوئی ہے، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں56 فیصد کمی رپورٹ ہوئی ہے، ایک سال کے دوران 2 لاکھ 54 ہزار کیسز کی تفتیش مکمل کی گئی
۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 70 ہزار نامزد ملزمان گرفتار کیے گئے، 6 لاکھ 62 ہزار نامعلوم ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔بلال صدیق کمیاہنہ نے کہا کہ مختلف پولیس مقابلوں میں 18 ڈاکو مارے گئے، 23 ہزار موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں اور 673 کاریں مالکان کے حوالے کی گئیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں