اسلام آباد(پی این آئی)عید الاضحٰی پر کتنی چھٹیاں ہونگی گی؟اہم خبر آگئی۔۔۔عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، ایسے میں سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر آئی ہے کہ اس بار بڑی عید پر ان کو بڑی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے اس بار عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی، اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔اس بار عید الاضحیٰ پر پانچ چھٹیاں دی جانے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
عید کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے لیکن ممکنہ شیڈول کے مطابق 17 سے 19 جون تک عید کی سرکاری تعطیلات ہو سکتی ہیں تکنیکی طور پر چھٹیاں 15 جون (ہفتہ) سے شروع ہوں گی کیونکہ زیادہ تر سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہتے ہیں، اس طرح، سرکاری ملازمین کو لگاتار پانچ دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں