حیدر آبا دسلنڈر دھماکہ، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد میں اضافہ

حیدرآباد(پی این آئی)حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کا ایک اور زخمی کراچی میں چل بسا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ زیر علاج 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق حیدرآباد سلنڈر دھماکے کا زخمی برنس وارڈ کراچی میں زیر علاج تھا، زخمی سو فیصد جلی ہوئی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق اس وقت سول اسپتال کے برنس وارڈ میں 12 زخمی زیر علاج ہیں جن میں 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے، دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، آگ کے باعث متعدد افراد بھی جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close