امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے قومی ایجنڈا پیش کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دو روز بعد قوم کے سامنے قومی ایجنڈا پیش کریں گے۔

جاری ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ٹیکس آمدن کا 87 فیصد قرض، سود کی ادائیگی میں جاتا ہے، آئی پی پیز کو 2800 ارب کیپسٹی چارجز کی مد میں ادا کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران اشرافیہ اپنی مراعات کم کرنے کو تیار نہیں، آئی ایم ایف کے حکم پر سارا بوجھ عوام پر ڈال دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت بہتری نہیں لاسکتی، سرمایہ کاری کے دعوے فراڈ ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ظلم و نا انصافی کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے قومی ایجنڈا تشکیل دے دیا، دو روز بعد قوم کے سامنے قومی ایجنڈا پیش کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close