لاہور ( پی این آئی ) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا اچھا عمل نہیں ہوگا۔
اتوار کو سابق صدر عارف علوی نے لاہور کا دورہ کیا اور وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 161 کوٹ لکھپت میں پی ٹی آئی کے وفات پانیوالے کارکن لطیف رفیق کے گھر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔سابق صدر نے مرحوم کے بیٹوں بلال لطیف اور حمزہ لطیف سے ملاقات کی جبکہ مرحوم لطیف رفیق کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔سینئر رہنما پی ٹی آئی اعظم خان سواتی ، رکن بپلک اکانٹس کمیٹی شیخ وقاص اکرم ، عمران نیازی، فرید منیر، عمر رفیق اور محمد علی بھی سابق صدر کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا اچھا عمل نہیں ہوگا، ماضی میں ایسی پابندیوں کا نتیجہ اچھا نہیں رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں