پشاور (پی این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بغیر این آر او کے رہا ہوں گے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سندھ اور پنجاب کے دوروں میں مصروف ہیں۔خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے، وہ بیانات دینے کے بجائے بطور گورنر صوبے کی ترقی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا ساتھ دیں۔صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ فیصل کریم کنڈی کے منہ سے این آر او کی باتیں مناسب نہیں لگتیں۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی بغیر این آر او کے رہا ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں