اسلام آباد(پی این آئی ) حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔
ذرائع کے مطابق شادی ہالز کا بل دو لاکھ روپے سے زائد ہونے پر 25 فیصد میرج ہالز ٹیکس لینے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ شہری علاقوں میں 450 گز سے زیادہ کی پراپرٹی فروخت کرنے پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پراپرٹی کی فروخت پر نان فائلرز پر 10.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے اور آٹو سیکٹر میں ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس کے تحت گاڑی کی مالیت پر 10 فیصد نیا ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے جبکہ 2 ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر سالانہ ایڈوانس ٹیکس فائلرز کیلئے پانچ لاکھ روپے اور 2 ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر نان فائلرز کیلئے ٹیکس 24 فیصد مقرر کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں