پاکستان میں زلزلہ، شدت کتنی تھی؟

سوات(پی این آئی)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 95کلو میٹر تھی.

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگو ں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں