ارجنٹ پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لندن (پی این آئی) پوری دنیا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ارجنٹ پاسپورٹ 7روز میں جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ کیا،محسن نقوی سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں سے بھی ملے اور مسائل پوچھے،برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔ محسن نقوی نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7روز میں جاری کرنے کا حکم دیدیا،انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 30روز میں جاری ہوگا،اس سے قبل ارجنٹ پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ، نارمل پاسپورٹ4ماہ میں مل رہا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنزپر ہوگا، مقرر کردہ مدت کے اندر پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کیخلاف ایکشن لوں گا۔محسن نقوی نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پی ایس او شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈکریں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اچھی پافارمنس پر نادرا سٹاف کو شاباش دی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادراعملے کی کمی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے موثر سٹاف مینجمنٹ کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں