اسلام آباد(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسی سال اسی سال حکومت کی تبدیلی دیکھ رہا ہوں کیونکہ مشکل بجٹ کے بعد مزید خرابی ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ مجھے ہرچیز کاپتہ ہے، اس لئے ن لیگ کی حکومت قائم رہتے نہیں دیکھ رہا۔ڈاکٹر رمیش کمار نے دعویٰ کیا کہ آگے حالات بگڑتے اور اسی سال حکومت کی تبدیلی دیکھ رہاہوں، مشکل بجٹ کے بعدمزیدخرابی ہوگی۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ مشکل حالات کے بعد آگے گیم کس طرف جاتی ہے ستمبراکتوبرمیں پتہ چلے گا۔نواز شریف سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کواینٹی اسٹیبلشمنٹ کی طرف یوٹرن لیتے دیکھ رہا ہوں اور اگر کروٹ بانی پی ٹی آئی کی طرف چلی جاتی ہے توپھریہ ملک کےلئے مزیدتباہی ہوگی۔انھوں نے بتایا کہ ساڑھے3سال بانی پی ٹی آئی کےساتھ رہاہوں، حکومت اس کے بس کی بات نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ستارے اچھے ہیں لیکن ملک چلانا اس کے لئے مشکل ہے، وہ ملک کو بہتری کی طرف لے جائے اس کا امکان صفرہے۔ڈاکٹر رمیش کا مزید کہنا تھا کہ سال2025 سے ملک کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے، دیکھنا ہوگا بہتری دوبارہ انتخابات سے آتی ہے یا کوئی اور سیٹ اپ آتاہے، ہوسکتا ہے کوئی سیٹ اپ سب کے اتفاق رائے سے آجائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں