قسطوں پر بجلی کے بلز ادا کرنیوالوں کیلئے بُری خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)صارفین بجلی بلوں کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم ہو گئے ہیں کیونکہ نیپرا نے بجلی بلز میں قسط کی تعداد محدود کر دی ہے ۔

 

 

 

دستاویزات کے مطابق صارفین بجلی بلوں کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم ہوگئے ہیں ،صارفین اب سال میں صرف ایک ہی دفعہ بل کی قسط کراسکیں گے،نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کردیں اور کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔نیپرا کی ہدایت کے مطابق قسط کرانے کی صورت میں نیا کمپیوٹرائزڈ بل ہی جاری کیاجائے،آخری دن چھٹی کی صورت میں مقررہ تاریخ میں توسیع نہ کرنے ، سرکاری چھٹی کے باعث بل عدم ادائیگی پر لیٹ پیمنٹ سرچارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دستاویزات میں کہا گیاہے کہ مقررہ تاریخ پر قسط ادا نہ کرنے پر 14 فیصد لیٹ پیمنٹ سرچارج لگے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close