ایک اور ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی آنے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرگرین لائن کا انجن پٹری سے اترگیا، پلیٹ فارم نمبر 2 کے سامنے ریلوے انجن کے دوپہیے پٹری سے اترگئے۔گرین لائن کو راولپنڈی سےکراچی کے لیے 3:45 پر روانہ ہونا تھا تاہم ٹرین تاخیر کا شکار ہوگئی۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے پٹری سے اترنےکے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا، ریلوے ٹریک کی بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close