تسلیم کرتا ہوں کہ ۔۔۔، شیر افضل مروت کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)تسلیم کرتا ہوں کہ ۔۔۔، شیر افضل مروت کے بیان نے تہلکہ مچا دیا۔۔۔رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں کچھ خاص حالات میں تھوڑا سا غیر معمولی اور نفسیاتی ہوں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی نے تمام تر ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے، واضح طور پر یہ خان صاحب کی ہدایات پر کیا گیا، اب میرے پاس کوئی ذمہ داری نہیں ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے وقت کو اپنی مرضی کے مطابق گزاروں گا، میں نے اپنی ساری زندگی ایسے ہی گزاری ہے جیسے اب آپ مجھے دبئی میں دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی بھی مجھ سے فرائض کی بھیک مانگنے کی توقع نہ رکھے کیونکہ میری عزت نفس مجروح ہوئی ہے اور میں اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا چاہے مجھے پارٹی سے نکال دیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close