بانی پی ٹی آئی کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر مجیب کی ویڈیو، نوٹس جاری

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر مجیب کی ویڈیو، نوٹس جاری۔۔۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے یحییٰ خان اور شیخ مجیب سے متعلق وڈیو ڈالنے پر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو بھی نوٹس جاری کردیے۔واضح رہے کہ اسی کیس میں ایف آئی اے اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرچکی ہے۔ تاہم اب ایف آئی اے نے عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن کو نوٹسز جاری کیے۔نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے تینوں رہنما منگل کو 11 بجے انکوائری کےلیے طلب کرلیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر جاری کیے۔نوٹس کے متن میں تحریر کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی آفیشل اکاؤنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی۔متن میں یہ بھی تحریر کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے عوام میں خوف اور بےچینی پھیلنے کا خدشہ ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اُکسایا جا سکتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close