اسلام آباد(پی این آئی)متنازع ٹوئٹ، پی ٹی آئی کے قول و فعل کا تضاد واضح ہوگیا۔۔۔بانی پی ٹی آئی کے شیخ مجیب اور یحیٰ خان سے متعلق متنازع ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کے قول و فعل کا تضاد واضح ہوگیا۔ایک طرف تو شیخ مجیب اوریحیٰی خان سے متعلق ویڈیو بیان سے بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی رہنماؤں کی کوشش جاری ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے کچھ رہنما بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کو پن کرکے نمایاں کرنے کی کوششں کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا اصرار ہے کہ شیخ مجیب اور یحییٰ خان کی وڈیو سے بانی پی ٹی آئی کا تعلق نہیں۔
ان رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تو پتا ہی نہیں کہ بیرونِ ملک سے اکاؤنٹ چلانے والوں نے بانی پی ٹی آئی کا کیا بیان جاری کردیا۔بانی پی ٹی آئی کو لاتعلق قرار دینے کی کوششوں کے باوجود خود تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر شیخ مجیب اور یحییٰ خان کی وڈیو کو ٹیگ کر کے پن کر دیا۔نہ صرف وڈیو بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ پر موجود ہے بلکہ اب پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر نمایاں ہوگئی۔اکاؤنٹ پر سب سے اوپر، سب سے پہلے، سب سے واضح، یہی ٹوئٹ اور ویڈیو موجود ہے، باقی ٹوئٹس بعد میں نظر آتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں