تحریک انصاف مزید مشکل میں پھنس گئی ہے، تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف مزید مشکل میں پھنس گئی ہے، تہلکہ خیز انکشاف۔۔۔ معروف اینکر پرسن و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے ایکس ہینڈل سے 26 مئی کو1971 ء کے واقعات اور شیخ مجیب الرحمٰن سے متعلق کی گئی ویڈیوپوسٹ کے بعد تحریک انصاف مزید مشکل میں پھنس گئی ہے۔انہوں نے یہ تجزیہ نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں کیا ۔ پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سینئر صحافی حامد میر نے بھی شرکت کی ۔

واضح رہے کہ پروگرام میں حامد میر نے کہا ہے کہ ایک دفعہ پاکستان کی کسی عدالت میں اس پر بحث ہو ہی جائے کہ1971ء کا فوجی آپریشن صحیح تھا یا غلط تھا۔ یہ بھی موازنہ ہونا چاہیے کہ شیخ مجیب الرحمٰن کے 6نکات کیا تھے۔ آج کے پاکستان اور 1971ء کے پاکستان میں کیا فرق ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close