اسکالر شپ کے خواہشمند طلباء کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

کراچی(پی این آئی)دنیا میں جہاں تعلیمی وسائل میں کمی اکثر کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے، وہاں ہائیر بہتری کی طرف قدم بڑھارہا ہے۔

تعلیم کی طاقت سے زندگیاں بدل جانے پر پختہ یقین کے ساتھ، ہائیر نے پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ MoU پر دستخط کیے تاکہ محدود وسائل کے حامل باصلاحیت طلبا کو بااختیار بنای اجاسکے۔ اسکالر شپس کی فراہمی کے لیے وائس چانسلر آفس میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود اور ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم جبکہ ہائیر کی جانب سے ہائیر کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ جناب ہمایوں بشیر، ڈائریکٹر سیلز مسٹر ٹین و یونگ، ڈائریکٹر آپریشنز جناب ظفر اقبال، ڈائریکٹر ایچ آر جناب شاہد علوی اور ہائیر کے سینئر منیجر مارکیٹنگ جناب جمشید علی نے شرکت کی۔

یہ تصور سادہ لیکن گہرا تھا: ہائیر مستحق طلبا کو اسکالر شپ دے گا، انہیں کسی مالی پریشانی کے بغیر اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع فراہم کرے گا اور مالی مشکلات کے باوجود نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کی شناخت کرکے انہیں وہ مدد فراہم کرے گا جس کی انہیں مستقبل بہتر بنانے کے لیے ضرورت ہے۔

طلبا کو بااختیار بنانے کے لیے ہائیر کی لگن “مزید تخلیق، مزید امکانات” کی بنیادی قدر کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہے۔ تعلیم پر سرمایہ کاری کر کے، ہائیرنہ صرف طلبا کے لیے موقع فراہم کررہا ہے بلکہ ایک ایسے ماحول کو فروغ دے رہا ہے جہاں تخلیقی صلاحیتیں پروان چڑھ سکیں۔ تعلیم نئے امکانات کھولنے کا ذریعہ ہے اور ہائیر کی تعلیمی اسکالر شپ طلبا کے لیے اپنے جذبوں کو تلاش کرنے، خوابوں کی پیروی کرنے اور دنیا پر مثبت اثر ڈالنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close