چین نے پاک چین دوستی کوکس سے تشبیہ دے دی؟

اسلام آباد(پی این آئی) چین نے پاک چین دوستی کو مقدس سمجھے جانے والے پہاڑ ’ماؤنٹ تائی‘ سے تشبیہ دے دی۔

ترجمان چینی دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 4 تا 8 جون چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم لی چیانگ نے شہباز شریف کو دورہ چین کی دعوت دی ہے، شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ چین ہے۔ترجمان کے مطابق شہباز شریف کے دورے میں صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ ملاقاتیں کریں گے اور ان کے دورے میں دونوں ملکوں کے رہنما پاک چین تعلقات، باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کی پاک چین دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ

ماؤنٹ تائی چین کے 5 مقدس پہاڑوں میں سے ایک ہے، اسے چین کے مذہب میں کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ ماؤنٹ تائی چین کے صوبہ شانڈونگ کا سب سے اونچا مقام ہے، ماؤنٹ تائی ہزارسال قبل مسیح سے پہلے چاؤ خاندان کے دورحکومت کے دوران ایک مقدس مقام تھا۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہماری دوستی وقت کی کسوٹی پرکھری رہی ہے اور’ماؤنٹ تائی کی طرح مستحکم‘ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close