پی ٹی آئی کورکمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ایف آئی اے تحقیقات پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات مسترد کردیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹ کی بنیاد پر کسی بھی ممکنہ نئے مقدمے کا اندراج بلا جواز ہوگا۔اجلاس میں حمودالرحمان کمیشن رپورٹ سے متعلق مختصر دستاویزی فلم کے سوشل میڈیا پر اجراء کا جائزہ لیتے ہوئے کور کمیٹی نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ فوری منظرِ عام پر لانے کا مطالبہ بھی کیا۔پی ٹی آئی کور کمیٹی نے ایف آئی اے نوٹس سے متعلق تفصیلی قانونی حکمتِ عملی کی تیاری قانوی ٹیم کے سپرد کردی۔

کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ مشرقی پاکستان کا سقوط ہماری قومی تاریخ کا المناک ترین سانحہ ہے، سانحہ مشرقی پاکستان کے اسباب و محرکات ہر لحاظ سے سیاسی ہیں، حکومتِ پاکستان کے مقرر کردہ حمودالرحمان کمیشن نے اپنی رپورٹ میں تفصیل سے ان عوامل کا ذکر کیا ہے۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے نکتے کی اصولاً تائید کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں 9 مئی کو پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی مذمت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close