پی ٹی آئی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کی تحقیقات کو بلاجواز قرار دے دیا جبکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے مقدمات سے الگ ہوجائیں۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے شیخ مجیب الرحمان سے متعلق ٹوئٹ پر وفاقی تحقیاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے سائبر ونگ نے انکوائری کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے تفتیشی ٹیم گزشتہ رات اڈیالہ جیل میں ان سے تفتیش کے لئے بھی گئی تاہم انہوں نے شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے کی تحقیقات اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف ممکنہ مقدمے کی تیاری کو بلاجواز قرار دے دیا گیا۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے نو مئی واقعات کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی حمایت کی اور فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے نکتے کی اصولاً تائید کی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے نکتے کی اصولاً تائید کرتے ہیں، جلاؤ گھیراؤ، توڑپھوڑ، شہریوں کے قتل کی اعلٰی سطح کی عدالتی تحقیقات کی جائیں، بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں 9 مئی کو پیش آنیوالے پر تشدد واقعات کی مذمت کی، حقائق کی بنیاد پر فیصلہ سازی اداروں اور ریاست کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close