لاہور ( پی این آئی ) عید الاضحٰی کی تعطیلات کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحٰی کی آمد میں 3 ہفتے سے کم وقت باقی رہ جانے پر ملکملیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں عید قربان 17 جون کو ہونے کی صورت میں سرکاری ملازمین کو 6 تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخواہ کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 15 سے 20 جون تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔ تاہم تاحال وفاقی یا کسی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے عید الاضحٰی کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ذی الحج کے چاند کی رویت کے اعلان کے بعد عید تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب ملک میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سے متعلق نئی پیشگوئی سامنے آگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 6 جون کی شب 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی، چاند دکھائی دینے کیلئےاس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے، اس لیے ملک میں ذوالحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، اس روز غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک رہ سکتا ہے اور ملک میں عید الضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے،
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں